• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو یرغمال بناکر رقم کے عوض رہائی، وزیر داخلہ کا نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن میں بغیر نمبر پلیٹ کی موبائل میں سوار سادہ لباس اہلکاروں کی مبینہ ڈکیتی اور سی آئی اے گارڈن میں شہریوں کو یرغمال بناکر رقم کے عوض رہائی کے واقعات پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی ویسٹ سے تفصیلات طلب کر لیں اور کہا کہ فرض شناس ٹیم تشکیل دیکر معاملے کی جامع تحقیقات کروائیں،پولیس میں موجود کالی بھیڑیں کسی طور بھی ناقابل برداشت ہیں،جرم کے مرتکب ٹھرائے جانیوالے افسران و اہلکاروں کو بلیک لسٹ کردیں،انہوں نے کہا کہ تاجر سے لوٹی گئی اشیاء و مال قواعد و ضوابط کو سامنے رکھ کر اسے واپس کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید