کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان رینجرز سندھ نے گلستان جوہر سے باجوڑ کے رہائشی فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب دہشتگرد دوست محمد ولد گل فراز خان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم نومبر 2020میں دیگر فتنہ الخوارج دہشتگرد ساتھیوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نواگئی خیبر پختونخوا پر فائرنگ اور سرکاری مشینری کو نذر آتش کرنے میں ملوث جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں دہشت گردی کی سنگین دفعات کے تحت درج ہے،گرفتار ملزم اس واقع کے بعد کراچی میں روپوش تھا، ملزم دیگر فتنہ الخوارج ساتھیوں کے ہمراہ شہر کے حساس مقامات پر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے منصوبہ بندی کر رہاتھا،گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے سی ٹی ڈی پولیس خیبر پختونخواہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔