• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف مہم جاری، متعدد ٹیکس یونٹس سیل

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا کی جانب سے چار سدہ میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے جس کے دوران واجب الادا ٹیکس کی عدم ادائیگی پر متعدد ٹیکس نادہندہ یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔محکمہ ایکسائز کے مطابق اس ضمن میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ضلع چارسدہ پرویز اختر کی ہدایت پر بڑے ٹیکس نادہندگان سے سرکاری واجبات کی وصولی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،متعدد بار نوٹس جاری کرنے کے باوجود واجب الادا ٹیکس ادا نہ کرنے والے نادہندگان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے جائیداد مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے تمام واجب الادا پراپرٹی ٹیکس بروقت ادا کریں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی اور زحمت سے بچا جا سکے۔
پشاور سے مزید