• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی بیانیہ مضبوط و مربوط بنانا وقت کی ضرورت، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اجلاس میں سندھ میں انفارمیشن ڈومین کے جامع پلان آف ایکشن کی باضابطہ منظوری ،سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ قومی بیانیہ مضبوط و مربوط بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان 2021کے تحت مرکزی اپیکس کمیٹی کی پراونشل انفارمیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں انفارمیشن ڈومین کے جامع پلان آف ایکشن کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ اجلاس میں جامع پلان آف ایکشن آر این اے پی سیکریٹریٹ کے ذریعے وفاقی حکومت کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور عمل درآمد کی پیش رفت کا سہ ماہی جائزہ لینے اور باقاعدہ رپورٹنگ جاری رکھنے کی بھی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں آر این اے پی 2021 کے انفارمیشن ڈومین کے تحت صوبائی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور جامع ایکشن پلان کا جائزہ کیا گیا اور الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور آؤٹ ڈور میڈیا کے ذریعے مربوط مہمات چلانے، فلموں اور دستاویزی پروگراموں کے ذریعے قومی بیانیے کو مستحکم کرنے اور "معرکہ ٔ حق" کے بعد دشمن کے بیانیے کا مدلل توڑ کرنے کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید