• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز منسوخ، 250 سے زائد عمرہ زائرین رل گئے

لاہور(این این آئی)غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز منسوخ، 250سے زائد عمرہ زائرین رل گئے ،زائرین نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ایئر لائن کیخلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں بروقت جدہ پہنچایا جائے، لاکھوں روپے مالیت کی ٹکٹیں خریدنے کے باوجود ڈھائی سو سے زائد عمرہ زائرین پہلے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پھر مختلف ہوٹلوں میں خوار ہونے لگے،غیر ملکی ایئر لائن نے بورڈنگ کارڈ جاری کرنے کے بعد اچانک پرواز منسوخ کر دی، عمرہ زائرین احرام باندھ کر جانے کے انتظار میں مگر متعلقہ ایئر لائن کوئی جواب نہیں دے رہی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو غیر ملکی ایئر لائن سے عمرہ کیلئے جانے والے 250زائد عمرہ زائرین تین دن سے لاہور کے مختلف ہوٹلوں میں خوار ہونے پر مجبور ہوگئے، کوئی پرسان حال نہیں۔
ملک بھر سے سے مزید