• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثنا اللّٰہ نے ہاکی فیڈریشن کو معطل کرکے ایڈہاک لگانے کی سفارش قبول نہیں کی

کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو معطل کر کے ایڈ ہاک لگانے کی سفارش کو قبول نہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی اور پی ایچ ایف مخالف گروپ کے دباؤ پر بین الصوبائی وزرات پر پرو ہاکی لیگ کے واقعے کے بعد فیڈریشن پر پابندی لگانے کا دباؤ بڑھ رہا تھا تاہم رانا ثناء اللہ نےدانش مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ایڈ ہاک لگانے کی تجویز کو مسترد کر کے پاکستان ہاکی کو عالمی پابندی سے بچالیا، حکومتی مداخلت پر انٹر نیشنل ہاکی حکام پاکستان ہاکی فیڈریشن کی رکنیت معطل کر سکتے تھے جس کے بعد پاکستان کی مصر میں یکم مارچ سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ رسائی راؤنڈ میں شرکت مشکوک ہوجاتی جبکہ پرو ہاکی لیگ کے تیسرے اور چوتھے مرحلے میں بھی پاکستان کو حصہ لینے سے محروم کردیا جاتا
ملک بھر سے سے مزید