• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو آنکھ میں انجیکشن کی کارروائی خفیہ نہیں رکھی جائے گی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) بانی تحریک انصاف کو آئندہ ہفتے جب آنکھ میں دوا انجیکٹ کرنے کے لئے لے جایا جائے گا تو اس کی باضابطہ اطلاع متعلقہ افراد کو دی جائے گی اس کارروائی کو خفیہ نہیں رکھا جائے گا۔ حد درجہ قابل اعتماد ذرائع نے جمعہ کی شب جنگ /دی نیوز کو بتایا ہے کہ بانی کی بینائی تیزی سے بہتر ہورہی ہے تحریک انصاف کے رہنما اس سے آگاہ ہیں تاہم وہ کھلے بندوں اسے تسلیم نہیں کرینگے قیدی مریض کو جب اسپتال لے جایا جائے گا تو وہاں موجود مریضوں کی سلامتی اور آرام کو خلل سے بچانے کے لئے اسپتال کے اندر اور باہر ہجوم یکجا نہیں ہونے دیا جائے گا اس موقع پر تحریک انصاف نے حالات کو بگاڑنے کی کوشش کی مجرم پر عائد پابندیوں کا شکنجہ سخت کردیا جائے گا۔ سلامتی کے اداروں کو اعتماد ہے کہ تحریک انصاف ہنگامہ آرائی کی صلاحیت سے محروم ہوچکی ہے اس کے کا رکنوں کو بخوبی اندازہ ہوگیا ہے کہ اگر وہ پکڑے جاتے ہیں تو تحریک انصاف انہیں رہا کرانا درکنار وہ گرفتار شدگان اور ان کے خاندانوں کی خبر گیری ہی نہیں کرتے یہ لوگ تباہ ہو کر رہ جاتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید