• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، خارجی دہشتگرد بھی افغان شہری نکلا

اسلام آباد ( طاہر خلیل )پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال ہونے سے متعلق مزید ناقابل تردیدشواہدمنظرعام پر پر آ گئے۔16فروری 2026کو باجوڑمیں ملنگی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کرنے والا خارجی دہشتگرد بھی افغان شہری نکلا۔ خودکش حملہ آور کی شناخت خارجی احمدعرف قاری عبداللہ ابوذر کے نام سے ہوئی جو افغانستان کےصوبہ بلخ کارہائشی تھا جو طالبان کی اسپیشل فورسزکاحصہ بھی رہ چکاہے۔ اس خودکش حملے میں 11 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 2 معصوم شہری بھی شہید ہوئے تھے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں افغان شہریوں کاملوث ہونا طالبان رجیم کی دہشتگردوں کی مکمل سرپرستی اورسہولت کاری کا واضح ثبوت ہے۔

ملک بھر سے سے مزید