• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کی رمضان میں احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل

لاہور( کورٹ رپورٹر) کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کی رمضان میں احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل ۔کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے مشترکہ طور پر میڈیا کو خط جاری کر دیا ،خط میں صدر آصف علی زرداری کی بانی پی ٹی آئی پر حالیہ بیان بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ،تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری ،عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید نےاپنے وکیل رانا مدثر عمر ایڈوکیٹ کے ذریعے خط بھجوایا، خط میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں ہر قسم کی احتجاجی تحریک موخر کردی جائے آصف علی زرداری کی بانی پی ٹی آئی پر حالیہ بیان بازی کی شدید مذمت کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی باوقار طریقے سے مشکل حالات میں جیل کاٹ رہے ہیں ،حکومت بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست بند کرے اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور ذاتی ڈاکٹرز کو اعتماد میں لیکر بانی پی ٹی آئی کا علاج کروایا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید