• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، علما نے شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے قتل کو حرام قرار دے دیا

کوئٹہ ( جنگ نیوز)علمائے کرام نے شہریوں، مزدوروں،مسافروں یا سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل کو حرام قرار دے دیا۔علما نے واضح کیا کہ دہشت گردی، مسلح بغاوت اور عوامی تنصیبات کو نقصان پہنچانا اسلام میں ہرگز جائز نہیں،تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں جاری تشدد اور بےگناہ شہریوں کے قتل پر علمائے کرام نے گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے اور ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید