راولپنڈی (این این آئی)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)میں پاکستانیوں کی فیملی ٹری میں ہزاروں غیرمتعلقہ افرادکی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے،جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے مشتبہ افراد کو نادرا نے طلب کرلیا۔نادرا حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ضلع راولپنڈی کے 833افراد کو پیش ہونے کے نوٹس جاری کردئیے اور ان 833افراد کو 7دنوں میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے