• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز ایجنٹ کیلئے متعارف کٹوتی نظام معطل کیا جائے، اے پی سی اے اے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن (اے پی سی اے اے ) نےکسٹمز ایجنٹ کیلئے متعارف کرائے گئے پوائنٹ اسکورنگ، کٹوتی نظام کی فوری معطلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوائنٹ کٹوتی نظام مناسب نظرِ ثانی اور ازسرِ نو ترتیب کا محتاج ہے۔ شفاف اور مشاورتی عمل کی عدم موجودگی کے باعث بلاجواز پوائنٹس کی کٹوتی ہو رہی ہے جس سے لائسنس یافتہ کسٹمز ایجنٹس میں بے یقینی اور کاروباری عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے،آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ارشد خورشید کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے لائسنس یافتہ کسٹمز ایجنٹس کیلئے متعارف کرایا گیا پوائنٹ اسکورنگ / کٹوتی نظام اصولی طور پر ایک مثبت اور ترقی پسند اقدام ہے۔

ملک بھر سے سے مزید