• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزہ صبر، ہمدردی اور اتحاد کا درس دیتا ہے: ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور(خبر نگار)سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک میں روزہ محض کھانے پینے سے اجتناب کا نام نہیں بلکہ یہ صبر، ہمدردی، نظم و ضبط اور اتحاد کا عملی پیغام دیتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار تاریخی بادشاہی مسجد میں الشیخ آزاد ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ اجتماعی افطار دسترخوان کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا ۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ محکمہ اوقاف پنجاب زائرین کی خدمت اور مذہبی مقامات پر بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہےتقریب کی میزبانی چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی،خطیبِ بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے رمضان المبارک کی فضیلت اور اتحادِ امت پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کروائی
لاہور سے مزید