لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور سینئر نائب صدر مینارٹی ونگ پنجاب عمانویل غوری کی رہائش گاہ، مقصود آباد، جا کر ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے مرحوم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی۔ اس موقع پر سابق ارکانِ اسمبلی طارق گل اور شیخ اعجاز احمد، سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور عہدیداران بھی موجود تھے۔