لاہور(خبر نگار) پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی صدر راناانوارالحق، رانا لیاقت امام دین ملک، یاسین وڑائچ، قیوم راہی ، امتیاز طاہر، طارق زیدی، مسعود گجر، عابد ڈوگر، زاہد رفیق چوہدری، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا خالد طاہر اسلام، مصطفٰی وٹو، مرزا طارق، اختر بیگ ودیگر نے کہا ہے کہ اساتذہ کو گاؤن پہنانے کی بجائے کوالٹی آف ایجوکیشن توجہ دی جائےاساتذہ کو فوری گاؤن پہننے کے حکم پر نظرثانی کی جائے کیونکہ فوری اساتذہ کے لئے گاؤن کی خریداری ممکن نہیں اس کے لئے کچھ وقت اور رقم درکار ہے اچھا اور میعاری گاؤن مارکیٹ میں 2 ہزار سے 3 ہزار روپے میں دستیاب ہے ہر استاد کے لئے موسم گرما اور سرما کے لحاظ سے کم از کم 4 گاؤن ضروری ہیں 3 لاکھ سرکاری اساتذہ کے لئے فوری گاؤن کی خریداری ممکن نہیں او راساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں کا خاتمہ کیا جائے ۔