اسلام آباد (ساجد چوہدری )سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے نصب فائر وال کو ختم کرنے کا معاملہ ایوان بالا میں پہنچ گیا ، پیر کو سینٹ اجلاس کے دوران سنیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ چالیس ارب گئے بھاڑ میں ، اس فائر وال کے بڑے فضائل گنوائے گئے تھے چالیس ارب روپے سے فائر وال لگی تھی اس سے سوشل میڈیا وغیرہ کو کنٹرول کرنا تھا ، میرا خیال تھا کہ اس حوالے سے خبر کی تردید آ جائے گی ، اس پر چالیس ارب روپے خرچ ہوئے ہیں ، ہم نے تو ع والا ارب دیکھا ہے ، اس فائر وال کے بڑے فضائل گنوائے گئے تھے کہ پاکستانی قوم کا پیٹ بھی بھر جائے گا وہ فائر وال ختم کر دی گئی ، یہ چیزیں برباد کرتی ہیں ۔