کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی چینی کمپنیوں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت، چین کے 32رکنی وفد سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی علاقائی تجارتی اور ٹیکنالوجی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، سندھ حکومت پاکستان اور چین کے اسٹریٹجک تعلقات کے وسیع تر فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتی ہے ،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چین کی معروف کمپنیوں کو سندھ کی ڈیجیٹل معیشت، لاجسٹکس، صنعتی مینوفیکچرنگ، قابلِ تجدید توانائی اور برآمدات پر مبنی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی وسیع مواقع کے ساتھ ایک علاقائی تجارتی اور ٹیکنالوجی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نےوزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں آئی بی آئی (بیجنگ یونائیٹڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ) اور چینی کاروباری رہنماؤں کے 32 رکنی اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔