• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقبل کے تنازعات میں ہائبرڈ جنگ کا کردار بڑھ جائیگا، جنرل (ر) زبیر محمود حیات

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) زبیر محمود حیات نے کہا کہ مستقبل کے تنازعات میں ہائبرڈ جنگ، سائبر صلاحیتوں اور بیانیاتی جنگ کا کردار بڑھ جائے گا، اس لیے ادارہ جاتی تیاری ناگزیر ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سنٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز (CISS) کے زیر اہتمام منعقدہ کتاب کی تقریبِ رونمائی میں کیا، جو “معرکۂ حق” کی پہلی سالگرہ کے سلسلے کا حصہ تھی۔ اس موقع پر سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے علاقائی روابط اور فکری مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔معروف اسٹریٹجک امور کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی دفاعی حکمت عملی کی قابلِ اعتبار اور حالات کے مطابق ہم آہنگ صلاحیت برقرار رکھنی چاہیے، کیونکہ جنوبی ایشیا میں مستقبل کے تنازعات ماضی کی نسبت زیادہ پیچیدہ اور خطرناک ہو سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید