• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: امریکا اور اسرائیل کے لئے جاسوسی پر طالب علم کو پھانسی دیدی گئی

پیرس( اے ایف پی)ایران میں امریکہ اور اسرائیل کیلئےجاسوسی کے الزام میں 29سالہ طالب علم کو پھانسی دیدی گئی ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کےمطابق عرفان شکور زادہ تہران کی ایک معروف یونیورسٹی میں ایرواسپیس انجینئرنگ کا طالب علم تھا۔ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ ’میزان‘ کے مطابق عرفان پرامریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور اسرائیل ایجنسی موساد کیلئے جاسوسی کا الزام تھا، اسےپیر کی علی الصبح تہران کی قزل حصار جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید