کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 854نئی بھرتیوں کا آغاز ہونے والا ہے، اس سلسلے میں بہت جلد اخبارات میں اشتہار شائع کروا دیا جائے گا اس بات کی تصدیق ڈائریکٹر جنرل خرم علی سید نے کی۔