اسلام آباد(جنگ رپورٹر)چیف جسٹس، پاکستان یحیٰ آفریدی نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ ملک میں مساوات، انسانی وقار اور عدم امتیاز جیسی آئینی اقدار کی پاسداری کی جائے گی،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو وفاقی محتسب برائے تحفظِ نسواں فوزیہ وقار کے ساتھ سپریم کورٹ میں ملاقات کے دوران کیا ،اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صنفی بنیادوں پر انصاف کی فراہمی، کام کی جگہوں پر وقار کے تحفظ اور ہراسیت کے خلاف ادارہ جاتی طریقہ کار کو مضبوط بنانے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔