• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کا ڈھیلا ڈھالا کردار بھٹو کی روح کو تکلیف دے رہا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ترامیم ناجائز کی گئیں اب ایک اور آئینی ترمیم کی تیاری کی جارہی ہے ،پی پی پی سے کہتا ہوں کہ اٹھارہویں ترمیم آپ کے دور میں ہوئی تھی، پی پی پی بتائے رفتہ رفتہ کیسے اٹھارہویں ترمیم کیوں رول بیک ہونے میں حصہ بن رہی ہے ،ذوالفقار علی بھٹو نے سب کو ساتھ لیکر آئین بنایا آج آئین غیر محفوظ ہوچکا ،پی پی پی کاڈھیلا ڈھالا کردار بھٹو کی روح کو تکلیف دے رہا ہے ، انہوں نے کہا بارہا اس فلور پر اس ملک کے حالات پر بات کرتے ہیں ،ہماری گفتگو قوم کو براہ راست نہیں سنائی جارہی ، یہاں اس ایوان میں حکومت اور اپوزیشن برابر ہیں، ہر حلقے کے عوام اپنے منتخب نمائندے کو ایوان میں سننا چاہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید