• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے عوام پر مظالم کے پیچھے متحدہ ہے، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹرچیئر مین آفاق احمد نےکہا ہے کہ کراچی کے عوام پر مظالم کے پیچھے متحدہ ہے۔ مہاجر بستیوں میں پانی اور بجلی فراہم نہ کیا تو ہائیڈرنٹس اورKEکے دفاتر کا گھیراؤ کریں گے۔ انہوں نے مہاجر آبادیوں کو بجلی اور پانی سے محروم کرکے غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے گوٹھوں اور ان سے ملحق زرعی زمینوں کو پانی فراہم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شدیدگرمی میں عوام کو بجلی اورپانی سے محروم کرنا یزیدیت ہے۔پیپلزپارٹی کی حکومت پورے شہر میں مہاجر آبادیوں کا پانی روک کر گوٹھ آباد کے نام پر قائم غیر قانونی سوسائٹیوں اوررہائشی اسکیموں کو پانی فراہم کررہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید