• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ تعلیمی اداروں کو فوری خودمختاری دی جائے، سردار عبدالرحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو فوری طور پر سیاسی، انتظامی اور مالی خودمختاری دی جائے تاکہ جامعات کا نظام شفاف اور بااختیار بن سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فنکشنل لیگ ہاؤس کلفٹن میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) سندھ کے صوبائی عہدیداران کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے زور دے کر کہا کہ یونیورسٹیوں کے سینیڈیکیٹ کو مکمل اختیارات دیے جائیں تاکہ ہر یونیورسٹی میرٹ کی بنیاد پر اپنا وائس چانسلر خود منتخب کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بیوروکریسی اور سیاسی مداخلت نے اعلیٰ تعلیم کے معیار کو تباہ کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید