کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ملک کے تمام ایئرپورٹس سے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 421 پروازیں آپریٹ کی گئیں جبکہ 25مقامی اور امارات کی 28 سمیت81 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی 124لاہور 99اسلام آباد 128 پشاور 9 فیصل آباد 8 ملتان 23 سیالکوٹ 16 اور کوئٹہ سے 17پروازیں آپریٹ کی گئیں جبکہ کراچی سے 22 لاہور 16 اسلام آباد 21 ملتان 5 کوئٹہ 6 اسکردو 4 پشاور 3 فیصل آباد 4 اور لاہور اسلام آباد کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔