• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری شادی کی بنیاد پر ماں سے بچہ واپس نہیں لیا جاسکتا، وفاقی آئینی عدالت

اسلام آباد( رپورٹ:،رانا مسعود حسین) وفاقی آئینی عدالت نے9سالہ بچے کی حوالگی کے مقدمہ میں قرار دیا ہےکہ دوسری شادی کی بنیاد پر ماں سے بچہ واپس نہیں لیا جاسکتا، عدالت نے پھوپھی،دادی اور چچا کی والد کی وفات کے بعد نو سالہ بچے کی حوالگی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماں کے حق میں تمام سابقہ عدالتی فیصلے برقرار رکھے، عدالت نے قرار دیا کہ بچے کی ماں کو حوالگی قانون کے مطابق ہے،محض ماں کی دوسری شادی پراس کے بچے کودادی یا پھوپھی کے سپردنہیں کیاجاسکتا۔

اہم خبریں سے مزید