• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کا وژن امراض قلب کےمریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی،سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبہ بھر میں امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہیں۔خواجہ سلمان رفیق اور چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر فرقد عالمگیرکی زیرصدارت جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کا ساتواں اجلاس علامہ اقبال میڈیکل کالج میں منعقدہوا۔ بورڈ آف گورنرز کے ممبران نے زیر تعمیر جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تفصیلی دورہ بھی کیا اجلاس میں چھٹے بی او ڈی اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں مختلف اسامیوں پر جاری بھرتی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں زیر تعمیر جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پر جاری پیش رفت کا بھی جائزہ لیاگیا۔آئی ڈیپ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے زیر تعمیر جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پر جاری پیش رفت اور ایچ آئی ایم ایس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ادارے کے ڈین اور میڈیکل ڈائریکٹر کیلئے سپیشل سیلیکشن بورڈ کی سفارشات کی منظوری دی گئی۔
لاہور سے مزید