• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ملک توڑنے کی بجائے مذاکرات کی طرف آئے، گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ تمام مسائل کا حل مل بیٹھ کر نکل سکتا ہے۔ پی ٹی آئی ملک توڑنے کی بجائے مذاکرات کی طرف آئے۔ صرف ڈائیلاگ کے ذریعے ہی پی ٹی آئی کو ریلیف مل سکتا ہے۔ پیپلز پارٹی پورے پاکستان کی پاپولر سیاسی جماعت ہے۔ بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانا مشن ہے۔ فتنہ الخوارج دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کے لئے فخرہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لاہورکے علاقے ٹاون شپ میں ملک عمران علی کھوکھر کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عدنان کھوکھر اور دیگر پارٹی عہدیداران اس موقع پر موجود تھے ۔
لاہور سے مزید