• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منڈیوں میں قیمتوں کے استحکام کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں،ڈپٹی کمشنر

لاہور (خصوصی رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق سیکرٹری پرائس کنٹرول اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن علی اعجاز نے کاہنہ کاچھا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نشتر نے اشیاء کی طلب و رسد اور قیمتوں پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے بولی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ منڈیوں میں قیمتوں کے استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے جائیں۔ انتظامیہ نے دو روز میں 11 ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ کر کے انتیس لاکھ روپے سے زائد جرمانے اور چالیس گرفتاریاں کیں۔ ڈی سی لاہور نے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور دکانداروں کو نرخ نامے آویزاں کرنے کا حکم دیا ہے۔ قیمتوں میں استحکام اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے کنٹرول روم 24 فعال رکھا جارہا ہے ۔
لاہور سے مزید