• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب خاندانوں کوسستی چینی کی فراہمی،اشرف شوگر ملز نے سہولت بازاروں میں سٹال قائم کر دئیے

لاہور(پ ر)اشرف شوگر ملز لمیٹڈ نے حکومت پنجاب کے ساتھ تعاون کے تحت ماہ رمضان میں کم آمدنی والے غریب خاندانوں کوسستی چینی فراہم کرنے کے لیے بہاولپور اور جلال پور پیر والا کے سہولت بازاروں میں سٹال لگا دیئے ہیں۔ اشرف شوگر ملز لمیٹڈ وزیرِاعلی پنجاب اورپنجاب حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اور حکومت کے ساتھ تعاون کی پالیسی کے تحت کم آمدنی والے غریب خاندانوں کو رمضان المبارک میں رمضان ریلیف پیکج کے تحت بغیر ٹرانسپورٹ اخراجات کے سستی چینی فراہم کر رہی ہے۔
لاہور سے مزید