• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کےتحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ،پروفیسر فاروق افضل

لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے مریض کے لواحقین کی جانب سے لاہو رجنرل ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ تلخ کلامی اور بدتمیزی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی، اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے واضح کیا کہ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز ادارے کا اصل سرمایہ ہیں اور ان کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اس لیے ادارے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری رہے گا اور کسی بھی شرپسند عنصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی بلکہ انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں پروفیسر خرم سلیم اور اے ایم ایس سکیورٹی ڈاکٹر حسنین نیازی شامل ہیں۔
لاہور سے مزید