لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلٰی پنجاب کے حکم پر لاہور میں صحت دشمنوں کے تمام حربے ناکام بنانے کا سلسلہ جاری ہے. ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کاہنہ نو اور سندر روڈ پر آپریشن کرتے ہوئے 5ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کے دوران 1400 کلو ایکسپائر فروزن گوشت تلف کردیا گیا جبکہ900 کلو دال چنا، 80کلو بیسن، 100کلو مکئی، چکی، وزن کانٹا ضبط کرلیا گیا، کولڈ سٹور سے ایکسپائر فروزن گوشت برآمد کر کے تلف کیا گیا، سٹور کی گئی ایکسپائر پروڈکٹس پر لازم لیبل عدم موجود پائےگئے، صفائی کے ناقص انتظامات ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن کے تحت بر وقت کارروائی کر کے ایکسپائر گوشت تلف کر دیا گیا، غذائی دہشتگردوں کے لیے قانون سخت کیا جارہا ہے، خلاف ورزی پر مقدمہ درج، کاروبار بند کر دیا جائے گا۔