لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ روزہ محض بھوک اور پیاس کا نام نہیں بلکہ یہ برائیوں کے خلاف ایک مضبوط ڈھال ہے جو انسان کو تقویٰ، صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے۔ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہمیں اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بہتری کے لیے بھی کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھاکہ روزہ انسان کے اندر برداشت، حلم اور قوتِ ارادی پیدا کرتا ہے۔