کراچی (جنگ نیوز) معروف اداکارہ سنبل اقبال بدھ کے روز پروگرام ’’رمضان میں ہنسنا منع ہے ‘‘ میں شرکت کریں گی۔ شو کے دوران سنبل اقبال اپنی نجی زندگی، شوبز کی مصروفیات، رمضان المبارک میں اپنی روایتی سرگرمیوں اور بچپن کی دلچسپ شرارتوں سے متعلق گفتگو کریں گی۔ اداکارہ اپنے مداحوں کے ساتھ مختلف یادگار واقعات بھی شیئر کریں گی، جس سے پروگرام میں دلچسپی اور رنگینی میں اضافہ ہوگا۔پروگرام شام ساڑھے چار بجے ’’جیو ٹی وی‘‘ سے نشر کیا جائے گا۔میزبان تابش ہاشمی ہیں۔