• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ،آئی جی عبدالکریم

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی،انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور درپیش مسائل کے بروقت اور مؤثر حل کو یقینی بنایا جائے گا ۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ریٹائرڈ سب انسپکٹر سراج دین کے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کیں۔ ہیڈ کانسٹیبل صدام طارق کی ضلع واپسی سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ضروری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ ریٹائرڈ کانسٹیبل حبیب اللہ کے بیٹے کی بھرتی کے لیے عمر میں رعایت کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔اسی طرح مرحوم ہیڈ کانسٹیبل جاوید اقبال کے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ مرحوم ہیڈ کانسٹیبل نذر حسین کی بیوہ کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت جاری کی گئی۔ مرحوم کانسٹیبل غلام حسین کی بیوہ کی بچوں کے لیے اسکالرشپ کی درخواست پر بھی ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمنسٹریشن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
لاہور سے مزید