• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر موجودہ ملکی صورتحال اور ہمسایہ ملک کی جانب سے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال، جاری اور مجوزہ سکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ روز کے دوران صوبہ بھر میں 250 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن کے دوران 6139 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 28 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ان آپریشنز کے دوران شرپسند اور ملک دشمن عناصر کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد بارودی مواد، 11 ڈیٹونیٹرز اور 20 فٹ سیفٹی فیوز وائر برآمد کی گئی۔اسی دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں 2545 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے جن کے دوران 76 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 509 جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ کومبنگ آپریشنز کے دوران ایک کلاشنکوف، 9 رائفلز، 35 پسٹلز، 4 بندوقیں اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔
لاہور سے مزید