لاہور (کرائم رپورٹر سے)لاہور شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں لوٹ لی گئیں۔ سندر کے علاقے میں افضال حسین سے تقریباً 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، برکی میں تبسم علی سے 2 لاکھ 95 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ شفیق آباد میں غفار احمد سے 2 لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹاؤن میں شاہد محمود سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا جبکہ ہنجروال میں جمیل اختر سے 2 لاکھ 65 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ادھر نامعلوم چوروں نے مناواں سے اسلم شہزاد اور بادامی باغ سے ندیم اقبال کی گاڑیاں چوری کر لیں، جبکہ انارکلی سے کامران علی، مصری شاہ سے ارشد محمود اور جوہر ٹاؤن سے عثمان خالد کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔