لاہور (کرائم رپورٹر سے)لاہور پولیس نے مختلف تھانوں میں تقرر و تبادلے کرتے ہوئے انسپکٹر عمران نیازی کو ہربنس پورہ سے ایس ایچ او رائے ونڈ تعینات کر دیا۔ سب انسپکٹر حسن نقوی کو پولیس لائن سے ایس ایچ او ٹبی سٹی مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح انسپکٹر وقاص اشرف کو شاہدرہ ٹاؤن سے ایس ایچ او ہربنس پورہ جبکہ رضوان چیمہ کو قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن تعینات کیا گیا ہے۔دوسری جانب سب انسپکٹر ملوک حسین کو ترقی دے کر بطور انسپکٹر اسٹیبلشمنٹ لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔