لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس تنویر احمد شیخ نے سی سی ڈی کی حراست کے خلاف شہری نعمان قیصر کی درخواست پر ڈی آئی جی لیگل پنجاب کو 27 فروری ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،درخواست گزار کے وکیل رمضان ڈھڈی نے موقف اپنایا کہ سی سی ڈی نے ملزم نعمان قیصر کو 30 نومبر 2025 کے پولیس مقابلے کے وقوعہ میں شامل کر کے نام پی این آئی لسٹ میں شامل کروا دیا تھا جبکہ ملزم نعمان قیصر 24 اپریل 2025سے جنوری 2026 تک جیل میں قید تھا،تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا تھا۔