• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی اپنے شہریوں کو جلد از جلد ایران چھوڑنے کی ہدایت

بیجنگ ( اے ایف پی)چین کی اپنے شہریوں کوجلد ازجلد ایران چھوڑنے کی ہدایت، بیجنگ کا کہنا تھا امریکی حملوں کا خدشہ ہے، چینی شہری احتیاطی تدابیر اختیار اورایران جانے سے بھی گریز کریں۔ میڈیا اطلاعات کےمطابق چین نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے سکیورٹی خطرات کے پیش نظر ایران سے جلد از جلد انخلا کریں۔ بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں ایران میں مقیم چینی شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ممکن ہو تو فوری طور پر ملک چھوڑ دیں، جبکہ فی الحال ایران کا سفر کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید