کراچی( افضل ندیم ڈوگر) امریکہ ایران میں 2ہفتے کے سیز فائر کے باوجود کویت کا فلائٹ آپریشن مکمل فعال ل نہیں ہوسکا۔ ایک ہفتے کے دوران کویت ایئرپورٹ سے صرف 19پروازیں آپریٹ کی جاسکیں جن میں 16سے 22اپریل کے دوران 6 پروازیں روانہ ہوئیں جبکہ 13طیاروں نے لینڈ کیا۔ 28 فروری سے پہلے کویت سٹی ایئرپورٹ سے یومیہ 288 اور ہفتہ میں 2016پروازیں آپریٹ کی جاتی تھیں۔