کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کو امریکا ایران مذاکرات کی امید ، عوامی بے چینی میں اضافہ، اسلام آباد میں سیکورٹی لاک ڈاؤن مسلسل برقرار، سڑکیں، دفاتر اور تعلیمی ادارے متاثر ہورہے ہیں۔ کاروباری سرگرمیاں محدود، مذاکرات بحالی کے آثار غیر واضح،حکام میں امید برقرار ہے، بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں حالیہ دنوں کے دوران سیکورٹی پابندیوں اور لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار ہے، جس کے باعث شہری زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ سڑکیں بند ہونے، دفاتر اور اسکولوں کی بندش اور کاروباری اوقات محدود ہونے سے عوام اور تاجر طبقہ بڑھتی ہوئی مشکلات اور تھکن کا اظہار کر رہے ہیں۔