• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (بابر علی اعوان) سندھ میں رواں سال کانگو کرائمین ہیمرجک فیور سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہو گئی ہے۔ ٹنڈو محمد خان سے تعلق رکھنے والا 17 سالہ نوجوان جو وائرس میں مبتلا تھا، دورانِ علاج انتقال کر گیا۔ مریض کو بدھ کے روز شدید بخار اور جسم سے خون بہنے کے ساتھ جناح اسپتال کراچی منتقل کیا گیا تھا، جہاں اس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ بعد ازاں اسے سندھ انفیکشیس ڈیزیز اسپتال منتقل کر کے آئسولیشن میں رکھا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

اہم خبریں سے مزید