سکھر (بیورو رپورٹ)کفایت شعاری مہم گورنر سندھ کی ریل کے ذریعے سکھر آمد،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت کراچی سے سکھر ایکسپریس میں سفر کرکے روہڑی ریلوے اسٹیشن پہنچے، سادہ طرز سفر اختیار کرکے کفایت شعاری مہم کو اجاگر کیا۔سرکاری افسران نے گورنر سندھ کا استقبال کیا اورسندھ کا روایتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر سادہ طرز زندگی اور قومی وسائل کی بچت کے لئے ہوائی جہاز کے بجائے ریل کے ذریعے سفر کیا، عوامی نمائندے سادگی اختیار کریں اور خزانہ پر غیر ضروری بوجھ مت ڈالیں۔