• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الاقصیٰ مسجد میں اسرائیلی آبادکاروں انتہا پسند وزراء کی دراندازی ناقابل قبول ،وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ

اسلام آباد( نیو ز رپورٹر )پاکستان، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔ اعلامیہ میں اسرائیلی حکام کی جانب سے بیت المقدس کے مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت میں مداخلت کی شدید مذمت کی گئی ۔ الاقصیٰ مسجد میں اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند وزراء کی دراندازی ناقابل قبول قرار دی ہے۔ الاقصیٰ مسجد کے احاطے میں اسرائیلی پرچم لہرانے کو اشتعال انگیزی قرار دے دیا گیا۔ وزرائے خارجہ نے القدس کے اسلامی و مسیحی مقدس مقامات کی تاریخی و قانونی حیثیت برقرار رکھنے پر زور دیا۔ الاقصیٰ مسجد کا پورا 144دونم رقبہ صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے۔ اردن کی اوقاف اتھارٹی کے پاس الاقصیٰ مسجد کے انتظام کا واحد قانونی اختیار ہے۔
اہم خبریں سے مزید