• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2035 تک بجلی پیداوار میں نمایاں اضافے کی منصوبہ بندی

اسلام آباد(خالد مصطفی) پاکستان کو 2035 تک متوقع معاشی ترقی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 62,660میگاواٹ سے 70,720 میگاواٹ تک اضافی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت درکار ہوگی۔ یہ بات نظرثانی شدہ Indicative Generation Capacity Expansion Plan (IGCEP) 2025–35 میں سامنے آئی ہے۔۔یہ منصوبہ انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورت سے تیار کیا ہے، جس میں قومی گرڈ (بشمول کے-الیکٹرک) کے لیے آئندہ 10 سال کی پیداوار اور ترسیلی نظام کی توسیع کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید