کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کراچی ایسٹ میں بہار مسلم سوسائٹی کے قریب چھاپہ مار کارروائی میں ملزم محمد فہیم ولد محمد رفیق کو گرفتار کر لیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور مالی لین دین میں ملوث پایا گیا۔ملزم کے قبضے سے 13 لاکھ روپے نقد، 4895 سعودی ریال، 1250 درہم، 230 امریکی ڈالر اور 30 تولہ چاندی برآمد کی گئی۔ملزم کے قبضے سے بینک چیک سلپس اور ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا جس میں حوالہ ہنڈی اور آن لائن جوا کے شواہد موجود ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم آن لائن جوئے کے پلیٹ فارم “bpexch.live” کو بھی چلا رہا تھا۔ملزم کو برآمد شدہ سامان سمیت تحویل میں لے کر ایف آئی اے سی بی سی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 31/2026 درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔