• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل مل، رکی ہوئی تنخواہوں کو بحال کر دیا، قائم مقام سی ای او

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان اسٹیل ملز کے قائم مقام سی ای او جودت ایاز سے مزدور ٹریڈ یونینز کے نمائندگان نے اہم میٹنگ کی۔ ملاقات میں جبری برطرف ملازمین کے کیس کے حوالے سے کورٹ آرڈرز اور آئین و قانون کے مطابق مسائل حل کرنے پر زور دیا۔ جودت ایاز نے کہا کہ میں ملازمین کے مسائل حل کرنے آیا ہوں اور جبری برطرف ملازمین کے معاملات کو عدالتی احکامات کے مطابق حل کیا جائے گا جبکہ زیرِ التواء تمام عدالتی آرڈرز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید