اسلام آباد (زبیر قصوری / خصوصی رپورٹ): پاکستان میں اسمارٹ فون خریدنا مزید مہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر موبائل فون اسمبل کرنے والی کوریائی اور چینی کمپنیوں نے مختلف فونز کی قیمتوں میں 2ہزار سے 10 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔ نئی ریٹ لسٹوں کے مطابق مختلف کیٹیگریز کے فونز کی قیمتیں اب تقریباً 32,999 روپے سے 249,999 روپے تک پہنچ گئی ہیں۔