لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی جنگی جنون میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے پاکستانی سرحد سے صرف 20لومیٹر فاصلے پر مغربی راجستھان کے علاقوں جیسلمیر، باڑمیر، پھلودی، جودھپور اور نیشنل ایرو اسپیس لیبارٹریز بیکانیر میں بڑے پیمانے پر فضائی اور جنگی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں وسیع علاقے کیلئے طویل عرصہ کا نوٹم جاری کیا گیا ہے۔